ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سیاسی مفاد اور آر ایس ایس کی خوشامد پسندی کی وجہ سے پی ایف آئی پر پابندی لگائی گئی: مایاوتی

سیاسی مفاد اور آر ایس ایس کی خوشامد پسندی کی وجہ سے پی ایف آئی پر پابندی لگائی گئی: مایاوتی

Sat, 01 Oct 2022 11:09:47    S.O. News Service

نئی دہلی،  یکم اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نےپاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) پر پابندی لگانے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کو سیاسی مفاداور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی خوشامدپسندی پر مبنی پالیسی بتایا ہے۔

مایاوتی نے جمعہ کے روز جاری اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کے اس فیصلے سے لوگوں میں اطمینان کے بجائے بے چینی ہو رہی ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا، "پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی )پر مرکز نے ملک بھر میں کئی طریقے سے نشانہ بناکربالآخراسمبلی انتخابات سے پہلے، اس پراور اس سے ملحقہ آٹھ تنظیموں پر پابندی عائد کردی ۔انہوں نے اسے سیاسی مفاد اور آر ایس ایس کی خوشامدپسندی پرمبنی پالیسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پابندی سے لوگوں میں اطمینان کم اور بے چینی زیادہ ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے آر ایس ایس پر پابندی لگانے کے اپوزیشن جماعتوں کے مطالبے کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کی نیت میں کھوٹ  مان کر اس معاملے پر مشتعل اور حملہ آور ہیں اور آر ایس ایس پر پابندی لگانے  کی مانگ کھلے عام ہورہی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اگرپی ایف آئی سے ملک کی اندرونی سلامتی کو خطرہ ہے تو اس جیسی دوسری تنظیموں پر پابندی کیوں نہیں لگائی جاتی؟


Share: